My Actifit Report Card: November 2 2021

IMG_20211013_171611.jpg

صبح کا وقت

سب سے پہلے تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں پانچ بجے اٹھنے کے بعد میں واش روم میں گیا وہاں پر میں نے غسل کیا غسل کرنے کے بعد میں نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی مسجد ہمارے وہاں سے نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا میں نے واک کے دوران کچھ تصاویر بھی لیں میں نے آدھے گھنٹہ واک کی اور قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا کچھ دیر بعد چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور جانوروں کو ڈال دیا۔

IMG_20211013_173400.jpg

IMG_20211013_173355.jpg

دوپہر کا وقت

میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی کچھ گاہک آۓ ان کے کپڑے تیار تھے میں نے ان کو کپڑے دیے اور رقم وصول کی وہ واپس چلے گئے میں کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا میں نے 12 بجے تک دکان میں کام کیا اور میں نے دکان بند کی اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر کے لیے چارپائی پر لیٹ گیا بیگم نے چائے بنائی اور چاۓ پینے کے بعد میں دوبارہ دکان کی طرف چلا گیا

IMG_20211012_172604.jpg

IMG_20211012_172535.jpg

شام کا وقت

میں نے دکان پر سارا دن کام کیا کیونکہ ابھی شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور کپڑوں کا بہت زیادہ رش ہے میں نے شام کے 5 بجے تک کام کیا اور پھر میرے پاس میری بیٹی آ پہنچی اس نے مجھے سبزی اور فروٹ لانے کے لیے کہا میں نے دکان بند کر دی اور سبزی کے ڈھابے پر پہنچ گیا وہاں سے کچھ سبزیاں خریدیں اور فروٹ بھی لیا پھر گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے سامان بیگم کے حوالے کیا سورج غروب ہو چکا تھا میں اپنی ڈائری لکھنے میں مصروف ہوگیا جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں

IMG_20211011_093347.jpg


This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io


02/11/2021
5133
Daily Activity

H2
H3
H4
3 columns
2 columns
1 column
Join the conversation now
Logo
Center