صبح کا وقت
سب سے پہلے تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں پانچ بجے اٹھنے کے بعد میں نے غسل کیا غسل کرنے کے بعد میں نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا میں نے آدھے گھنٹہ واک کی اور قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا کچھ دیر بعد چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور جانوروں کو ڈال دیا۔ اور پھر میں اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو پانی دینے چلا گیا ان کو پانی دیا اور ان کی چند خوبصورت تصاویر لیں
دوپہر کا وقت
اس کے بعد میں دکان کی طرف چلا گیا میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی کچھ گاہک آۓ ان کے کپڑے تیار تھے میں نے ان کو کپڑے دیے اور رقم وصول کی وہ واپس چلے گئے میں کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا میں نے 12 بجے تک دکان میں کام کیا اور میں نے دکان بند کی اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر کے لیے چارپائی پر لیٹ گیا بیگم نے چائے بنائی اور چاۓ پینے کے بعد میں دوبارہ دکان کی طرف چلا گیا
شام کا وقت
شام سے پہلے میں نے دکان بند کر دی اور گھر واپس چلا آیا اور گھر پہنچ کر میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر میں نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے جانا تھا میں تیار ہوا اور بچوں کو ساتھ لیا اور میلاد کی محفل میں پہنچ گئے اور اس وقت پروگرام ابھی شروع ہو چکا ہے میں نے اپنی ڈائری مکمل کر کے آپ کے سامنے پیش کر دی ہے اللہ تعالیٰ آپ سب لوگوں کا حامی و ناصر ہو
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io