صبح کا وقت
السلام علیکم دوستو امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے میں آپ کے سامنے آج کی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوا ہوں میں آپ کو میری ڈائری بہت اچھی لگے گی آج صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھا اور اٹھنے کے بعد میں مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا وہاں پر میں نے باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں تسبیحات پڑھنے میں مصروف ہو گیا پھر میں واک کرنے کے لئے نکل گیا واک کرتے میں قبرستان میں جا پہنچا وہاں پر اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی پھر میں کچھ دیر کے لیے واک کرنے چلا گیا گھر واپس آیا تو میں نے اپنے باغیچہ میں موجود پودوں اور پھولوں کو پانی دیا اور ان کی کچھ تصاویر لیں جو میں آپ کے سامنے شیئر کر رہا ہوں
دوپہر کا وقت
پھر میں نے جانوروں کے لیے چارہ کٹائی کیا اور پھر میں نہانے چلا گیا نہانے کے بعد میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنی دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے پہنچ کر دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کے بعد میں کٹائی کرنے میں مصروف ہوگیا کٹائی ختم ہوئی تو میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا میں نے 12 بجے تو میں نے دکان میں کام مکمل کیا اور گھر کے لیے روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے کچھ دیر آرام کیا جب کھانا تیار ہو گیا تو میں نے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور سو گیا
شام کا وقت
جب اٹھا تو تین بج رہے تھے میں اٹھا اور فریش ہوا پھر میں نے چائے کا ایک کپ لیا چائے پینے کے بعد میں نے جانوروں کو چراگاہ میں باندھا اور گھر چلا آیا اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دکان پر پہنچ گیا کچھ سبزیاں بھی خریدیں سورج غروب ہو رہا تھا اور شام کا وقت تھا گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری رپورٹ تیار کی جو میں آپ لوگوں کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو میری پوسٹ اچھی لگے گی اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو
|
--|--
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io