My Actifit Report Card: October 19 2021

IMG_20210911_175502.jpg

صبح سویرے کا وقت

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے میں صبح سویرے پانچ بجے اٹھا موسم بہت اچھا تھا گرمی نہیں تھی میں نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں پہنچا وضو کیا اور پھر میں نے باجماعت نماز ادا کی اور کچھ دیر میں مسجد میں تسبیحات پڑھنے کے لئے رک گیا ۔ جب میں مسجد سے باہر نکلا تو آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے تھے ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی میں نے اس ٹھنڈی ہوا میں واک کرنے کا فیصلہ کیا اور واک کرنے کے لئے چلا گیا میں نے بادلوں کی تصاویر لیں جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔

IMG_20210911_175455.jpg

واک کرتے ہوئے میں قبرستان میں جا پہنچا وہاں پر اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے میں مصروف ہوگیا میں نے ایک کلومیٹر تک واک کی ۔ واک کرتے ہوئے جب مجھے تھکاوٹ محسوس ہوئی تو میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا اور کچھ دیر بعد میں گھر پہنچ گیا۔گھر پہنچ کر میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں نے ایک ضروری کام کے سلسلہ میں باہر جانا تھا میں تریخیل اڈہ پر پہنچ گیا ۔
IMG_20210910_105408.jpg
میں جب لفٹ ایریگیشن سکیم تری خیل کے پاس پہنچا تو میں نے وہاں پر اپنا موٹر سائیکل روکا اور میں نے لفٹ ایریگیشن سکیم کی کچھ تصاویر لیں تاکہ آپ کو لفٹ ایریگیشن سکیم دکھا سکوں یہ بہت پرانی سکیم ہے اس سے ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہوتی ہے یہ ہمارے علاقے کے لیے ایک نعمت ہے ۔میں نےجس شخص کے پاس جانا تھا وہ وہاں پر ملازمت کرتا ہے میں نے اس سے ملاقات کی اور پھر میں گھر واپس آ گیا۔
IMG_20210910_105407.jpg

دوپہر کا وقت

کچھ ہی دیر میں میں گھر واپس آ گیا اور گھر پہنچ کر میں نے دکان کی چابیاں لیں اور دکان کی طرف چلا گیا دکان کا دروازہ کھولا صفائی کی صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی کی اور پھر سلائی میں مصروف ہوگیا میں نے کچھ دیر سلائی کی تو دن کے 12 بج چکے تھے میں نے دکان بند کر دی اور گھر کھانا کھانے چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے ہاتھ منہ دھویا اور کھانا
کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر میں نے دوبارہ دکان جانے کا فیصلہ کیا اور دکان میں چلا گیا اور اپنا باقی کام مکمل کیا۔

IMG_20210909_181708_10.jpg

IMG_20210909_181649.jpg
جب میں نے کام مکمل کر لیا تو میں نے دکان بند کی اور جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے لئے چلا گیا میں نے چارہ کٹائی کیا اور وہاں پر میں نے ڈریگن فلائی کی کچھ تصاویر بھی لیں جو کہ گھاس میں موجود تھی۔
IMG_20210909_181554.jpg

IMG_20210911_181055.jpg

شام کا وقت

میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر چارہ اپنی موٹر سائیکل پر لادا اور گھر کی طرف چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے جانوروں کو چارہ ڈالا اور شام ہو گئی سورج غروب ہونے لگا میں نے سورج کی ایک تصویر لی اور پھر میں نے اپنی ڈائری رپورٹ تیار کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی
IMG_20210911_181040.jpg

IMG_20210918_175656.jpg

This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io


19/10/2021
2593
Daily Activity

H2
H3
H4
3 columns
2 columns
1 column
Join the conversation now
Logo
Center