آج کا دن میرے لئے بہت اچھا تھا آج کام بہت اچھا ہوا ہے
آج میں نے تین جوڑے کپڑوں کے سلائی کیے
آج میں تھک بھی بہت زیادہ گیا ہوں اور میں لیفٹ
سکیم سمند والا کی جگہ تھوڑی دیر کے لیے گیا تھا وہاں پر کام لگا ہوا ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ آج وہاں پر جاکر کام کا جائزہ لیا جائے
یہ لفٹ سکیم انیس سو پینسٹھ کی جنگ سے پہلے بنائی گئی تھی
اس کا سنگ بنیاد ملک آف کالاباغ امیر محمد خان نے رکھا یہ اس کی کوشش سے بنائی گئ
یہ سکیم ہزاروں ایکڑ رقبہ سیراب کرتی ہے
اس کی بلندی پہ 30 فٹ تک ہے اور اس میں چھ موٹریں کام کرتی ہیں جو بیک وقت چلتی رہتی ہیں اور پانی دیتی ہی
یہ میانوالی سے 14 کلومیٹر کی دوری پر کالاباغ روڈ پر واقع ہے اور بہت خوبصورت جگہ ہے اس کا ایک خوبصورت پارک بھی ہے جو بہت خوبصورت ہے
تقریبا دو کلو میٹر کی دوری پر اس سے آگے تین نہریں نکلتی ہیں جو مختلف جگہوں پر جا کر پانی مہیا کرتی ہیں
یہ سکیم پر تقریبا پندرہ سے سولہ ملازمین کام کرتے ہیں جو دن اور رات کو ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں
یہ دریائے سندھ سے نکلنے والی تھل کینال سے تقریبا 35 کلو میٹر کی دوری سے آنے والی نہر میں سے نکلتی ہے یہ کالاباغ سے 35 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے
اس کے ساتھ ایک گریڈاسٹیشن بھی ہے اور ایک پٹرولنگ پولیس کی چوکی بھی ہے
گریڈ اسٹیشن سے اسے بجلی مہیا کی جاتی ہے اور پٹرولنگ پولیس جو کہ اس کے ساتھ ہے وہ اس کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں اور اس کی سیکورٹی بھی سرانجام دیتے ہیں
یہاں پر بغیر اجازت اندر جانا منع ہے یہاں بہت سیکورٹی کے انتظامات ہوتے ہیں یہ بہت حساس جگہ ہے اس لیے یہاں پر جانا بہت مشکل ہے میں نے بڑی مشکل سے اجازت لی اور یہاں پر اپنی تصویر نکالیں
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io