*
*
پھر میں واک کرنے کے لئے آگے چلا گیا واک کرنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا راستے میں مجھے کچھ مشروم دیکھے ان کی چند تصاویر بنائیں اور پھر گھر واپس آ گیا گھر پہنچ کر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے باغیچہ میں پودوں کی نگہداشت کی اور ان کو پانی دیا اور پھولوں کی تصاویر بنائیں اور پھر میں اپنی دکان کی طرف چلا گیا دکان کی صفائی کی صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑے کٹائی کیے اور سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو میں نے دوکان بند کر دی اور گھر چل آیا اور گھر پر کھانا تیار تھا میں نے کھانا کھایا
کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر چاہۓ تیار ہو چکی تھی میں نے چائے پی اور پھر میں گھر کی ضرورت کے لئے سبزیاں خریدنے کے لئے تری خیل اڈے کی طرف چلا گیا نہر کنارے پر مور پھر رہے تھے میں نے ان کی تصاویر بنائیں اور پھر سبزیاں خریدیں اور گھر واپس چلا آیا اور گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری رپورٹ تیار کی امید ہے آپ کو میری آج کی ڈائری اچھی لگے گی