ENGLISH | URDU |
---|
Hello friends, I hope you are all well. May Allah bless you with success. I want to share today's engagements with you. When I wake up at 6 in the morning, I wake up my wife and children for prayers, so that they too can wake up on time and pray because the children have to go to school and the winter season is getting worse. It is cold and it is very difficult to get out of bed because of the cold. After waking everyone up, I went to the mosque to pray. I went to the mosque and performed ablution with hot water. Got out of It was very cold outside but still I went for a walk. There were light clouds in the sky at that time and today the Meteorological Department has also forecast rains. I was walking according to my daily routine. Shortly after, I reached the graveyard while walking and prayed at the graves of my ancestors and then after completing the 3 km walk I left for home. went. When I got home, I asked Begum to prepare breakfast. So he prepared breakfast for me. I sat down to breakfast with everyone and then I left to drop my children off at school. I dropped them off in front of the school door and then I went back home and went to see the flowers in the garden and then when I finished I took the shop keys from home and left for the shop. Arrived at the shop and opened the door of the shop and cleaned. And then I got busy sewing clothes. At 11 o'clock the owner of the turbine called me and told me to go to my field. I have turned on the turbine. I hurried to my field and water started coming out of the turbine pipe. I also took a picture of what seemed to be a lot of pressure. I started applying urea fertilizer in my fields. The water reached the fields. I watered the crops all day. The birds were also looking for their food in the water. If any insects came out of the earth, the birds would eat them. As long as I kept watering, these birds kept getting their food. When the sun was about to set I turned off the turbine and went home. When he got home, he sat down with the children and looked at their homework and also checked their schoolwork. Dinner was ready, we all ate and then I turned on my mobile phone data and started writing posts. | السلام وعلیکم دوستو امید ہے کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی سے نوازے۔ میں آپ کے سامنے آج کی مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں صبح سویرے 6 بجے بیدار ہوتا ہوں تو میں اپنی بیوی اور بچوں کو بھی نماز کے لیے جگا دیتا ہوں، تاکہ وہ بھی بروقت جاگ جائیں اور نماز بھی ادا کر لیں کیونکہ بچوں نے سکول بھی جانا ہوتا ہے اور سردیوں کا موسم شدت اختیار کر چکا ہے اور سردی کی وجہ سے بستر سے نکلنا بہت مشکل لگتا ہے۔ میں سب کو جگانے کے بعد نماز ادا کرنے مسجد میں چلا گیا مسجد میں جا کر گرم پانی سے وضو کیا اور فجر کی نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرنے کے لیے بیٹھ جب میں نے تلاوت ختم کی تو میں مسجد سے باہر نکلا۔ باہر بہت سردی تھی لیکن پھر بھی میں کچھ دیر کے لیے واک کرنے چلا گیا۔ اس وقت آسمان پر ہلکے ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے اور آج کے دن محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ میں روزانہ کی روٹین کے مطابق واک کر رہا تھا۔کچھ ہی دیر میں میں واک کرتے کرتے قبرستان جا پہنچا اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں نے 3کلومیٹر واک کی واک مکمل کرنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ جب میں گھر پہنچا تو میں نے بیگم سے ناشتہ تیار کرنے کو کہا۔ تو اس نے میرے لیے ناشتہ تیار کیا۔ میں نے سب کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا اس کے بعد میں اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا۔ میں نے ان کو سکول کے دروازے کے سامنے اتارا اور پھر میں گھر واپس چلا آیا اور باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے چلا گیا اور پھر وہاں سے فارغ ہوا تو میں نے گھر سے دکان کی چابیاں لیں اور دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچا اور دکان کا دروازہ کھولا صفائی کی۔ اور پھر میں کپڑوں کی سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ 11 بجے مجھے ٹربائن کے مالک نے فون کیا اور کہا کہ آپ اپنے کھیتوں میں پہنچ جائیں میں نے ٹربائن کو آن کر دیا ہے۔ میں جلدی سے اپنے کھیتوں میں پہنچ گیا ٹربائن کے پائپ سے پانی نکلنے لگا۔ جو کہ بہت پریشر سے دکھائی دے رہا تھا میں نے اس کی تصویر بھی لیں۔ میں اپنے کھیتوں میں یوریا کھاد ڈالنے لگا۔ پانی کھیتوں میں پہنچ گیا میں نے سارا دن فصلوں کو پانی دیا۔ پرندے بھی پانی میں اپنی خوراک تلاش کر رہے تھے۔ اگر کوئی حشرات الارض باہر نکلتی پرندے ان کو کھا جاتے۔ جب تک میں پانی لگاتا رہا یہ پرندے بھی اپنی خوراک حاصل کرتے رہے۔ جب سورج غروب ہونے والا تھا تو میں نے ٹربائن بند کروا دی اور گھر چلا آیا۔ گھر پہنچا تو بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ان کے ہوم ورک دیکھا اور سکول ورک بھی چیک کیا۔ اتنے میں رات کا کھانا تیار ہو گیا ہم سب نے کھانا کھایا اور پھر میں اپنے موبائل فون کا ڈیٹا آن کر کے پوسٹ تحریر کرنے میں مصروف ہوگیا۔ |
---|