کیا پولیس صرف رشوت لیتی ہے ؟
چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش ۰۰
500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر....
خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی...
خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا۰۰۰
گاڑی کے اوریجنل سپیئر پارٹس نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری....
گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد..
کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار.
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل.....
دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ..
آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی...
کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی ۰۰۰
دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار۰۰۰
کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے...
لاکهوں غبن کرکہ دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار...
ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب...
پوری رات دلالی کرکہ فاحشہ کو 30 ہزار میں 5 ہزار دینے والا منحوس دلال...
غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری صاحب..
زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای.....
اور......اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی.....
10روپے کا ٹیکہ لگا کر 200 کمانے والا ڈاکٹر۔۔۔۔
ملٹی نیشنل کمپنی کی دوائی کے پیسے لے کر لوکل کمپنی کی دوا دینے والے فارماسسٹ ۔۔۔
هرایک سمجهتا هے کہ صرف پولیس رشوت لیتی ہے کبهی هم نے اپنےضمیر میں جھانک کر سوچا هے که هم خود کہاں کھڑے ہیں.. ؟؟
ذرا سوچئے....
منجانب: - رومرخان
ڈاریکٹر (آرٹ اور ایکشن)
پی ٹی وی
▶️ DTube
▶️ IPFS